کراچی(کرائم رپورٹر)ملیر آر سی ڈی گراونڈ کے قریب گھر کے سامنے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 50سالہ شہری کو قتل کردیاگیا جس کی شناخت حیدر رضا کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، مقتول سکول کا چوکیدار اور نجی بینک سے اپنی تنخواہ نکال کر گھر کے دروازے پر پہنچا تھا کہ موٹرسائیکل سوار موقع پر پہنچ گئے،مزاحمت پر ملزمان نےگولی ماردی اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔