چینی کی قیمت 130 روپے فی کلومقرر

چینی کی قیمت 130 روپے فی کلومقرر

کراچی (کامرس ڈیسک)کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، چینی کی قیمت 130 روپے فی کلومقرر کردی گئی۔ ”پاکستان ٹائم “کے مطابق کمشنر کراچی نے چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی ہے،۔کمشنر کراچی کی جانب سے ہول سیل میں چینی کی قیمت 123 روپے کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے انتظامیہ کو نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ ادارہ شماریات نے گزشتہ روز اکتوبر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں