اسلام آباد(محکمہ موسمیات)محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی لہر ملک کے شمالی علاقوں پر موجود ہے،بارش برسنے اور خنکی کے سردی میں بدلنے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا پڑےگا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان میں گذشتہ چند سالوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کی چال بھی بدل گئی ہے، اسی لئے سردی ذرا ٹھہر ٹھہر کر ہی آئے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک کے مطابق ابھی تو بارش کے کوئی خاص امکان نہیں ہیں، بارشوں والا سلسلہ موجود نہیں ہے، رواں ہفتے تو کوئی ایسی چیز نہیں ہے مگر اگلے ہفتے ایک بارش والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔بارش جب ہوگی تو بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب بارشیں وقت پر نہ ہونے سے موسم سرما کا مزہ ہی کرکرا نہیں ہو رہا۔ طبی ماہرین کے مطابق خشک سردی کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ڈاکٹر محمد طارق کا کہنا ہے کہ خشک موسم میں آنکھوں سے آنسو آتے ہیں، اسکن ہر وقت خارش کر رہی ہوتی ہے، دمہ کا اٹیک ہو جاتا ہے، بچوں میں الرجیز بہت کامن ہوتی ہے، عوام کیلیے مشورہ ہے کہ ماسک کا استعمال کریں۔