گیس لیکیج سے نئے نویلے دولہا دلہن جاں بحق

گیس لیکیج سے نئے نویلے دولہا دلہن جاں بحق

پشاور (کرائم رپورٹر ) خیبرپختونخوا کے علاقے دیر لوئر میں نئے نویلے دولہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے، ان کی موت گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گل آباد دیر لوئر کے علاقہ میں نیا شادی شدہ جوڑا کمرے میں سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر لگا کر سو گیا۔ رات کو گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ دونوں میاں بیوی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔ دلہا ،دلہن کی دردناک موت سے پورے علاقے میں ماحول سوگوار ہوگیا۔

یہ بھی پرھیں:زرداری کس جماعت کیساتھ مل کربلاول کو وزیراعظم بنانا چاہ رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد نے رائے دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں