لاہور (کرائم سیل ) لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں سٹریٹ کرائم کی بڑی واردات،دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی کمپنی کے کیشئر سے ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر کیشئر راحیل کی موٹرسائیکل بھی چھین کر لے گئے۔
متاثرہ شخص کے مطابق ایک ڈاکو نے شلوار قمیض جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ اور پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی اور واردات کے بعد دونوں ڈاکو راوی روڈ کی جانب فرار ہو گئے۔پولیس نے متاثرہ شخص راحیل کو حراست میں لے لیا۔نجی کمپنی کے ریکوری افسر کی مدعیت میں مقدمہ راحیل کے خلاف ہی درج کر لیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے واردات کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی اور جائے وارادت اور راستوں کی سی سی ٹی وی فوری حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔