سندھ میں گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کی نگراں کابینہ نے صوبے میں گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نگران صوبائی کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من سرکاری قیمت 4000 روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق شرکا نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ نہتے فلسطینی عوام،خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی مذمت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں