کراچی(کرائم رپورٹر)سی ویو پر شہری کو ڈرا دھمکا کر پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی نوکری خطرے میں پڑگئی اور انہیں معطل کرکے محکمہ جاتی کارروائی شرع کردی گئی ۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل سرجانی کے رہائشی فراز دوستوں کے ساتھ سی ویو آیا تھا، اس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ شاہین فورس کے دو اہلکاروں نے روکا، تلاشی کے بعد ڈرانے کی کوشش کی اور 5 ہزار روپے رشوت طلب کی، تاہم دو ہزار لیے اور چھوڑ دیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ شہری کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نوٹس لیا گیا۔