غربت سے تنگ خاتون نے دوبیٹیوں سمیت زہر پی لیا

غربت سے تنگ خاتون نے دوبیٹیوں سمیت زہر پی لیا

کراچی (کرائم رپورٹر) غربت سے تنگ خاتون نے دو بیٹیوں سمیت زہر پی لیا جس پر ایک بچی دم توڑ گئی ، پولیس نے بتایا کہ خاتون نورجہاں سومرو شوہرکے انتقال کے بعد بچوں سمیت اکیلی رہتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گگھرپھاٹک کے قریب کی رہائشی خاتون کی زہر پینے سے حالت غیرہوگئی ، محلے داروں نے گلشن حدید کے ایک ہسپتال پہنچایا، جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک بچی راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے خاتون نےغربت سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں