متحدہ لندن کا ’ببلو‘ بھی پکڑاگیا

متحدہ لندن کا ’ببلو‘ بھی پکڑاگیا

کراچی(کرائم رپورٹر) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر رحمان قریشی عرف ببلو کو گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ لائنز ایریا سے گرفتار ملزم رحمان قریشی عرف ببلو سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ، گرفتار ملزم نارتھ کراچی کلنگ ٹیم کا ممبر رہا ہے، ملزم نے متعدد سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کی، رحمان قریشی نے 2011 سے 2013 تک 7 افراد کو قتل کیا جبکہ 2011 میں نیوکراچی میں دیگر ساتھیوں سمیت زبیرکو قتل کیا۔انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ نارتھ کراچی میں شاہ رخ عابد اور طلحہ کی ٹارگٹ کلنگ کی،مرنے والے تینوں افراد کا تعلق مخالف پارٹی سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں