والد کوگالم گلوچ اور ناروا سلوک کرنیوالا بیٹا پولیس نے گرفتار کرلیا

والد کوگالم گلوچ اور ناروا سلوک کرنیوالا بیٹا پولیس نے گرفتار کرلیا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے ضعیف العمر والد سے جھگڑا کرنے اور ناروا سلوک کرنے والے ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق نصیر آباد پولیس کو ملزم کے والد نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا فدااسکو گالم گلوچ اور جھگڑا کرتا ہے جس پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت درج مقدمہ درج کرکے ملزم فدا کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس سلسلے میں ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ ملزم کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والد جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک اور جھگڑا ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں