ریموٹ کنٹرول سے فلنگ سٹیشن میں گیج کم کرنے والا سیلز مین گرفتار کرلیاگیا

ریموٹ کنٹرول سے فلنگ سٹیشن میں گیج کم کرنے والا سیلز مین گرفتار کرلیاگیا

پشاور(کرائمر پورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ریموٹ سے فلنگ سٹیشن میں گیج کنٹرول کرنے والے سیلز میں کو گرفتار کر لیا گیا،ڈپٹی کمشنرپشاور آفاق وزیر نےر کسی بھی فلنگ سٹیشن میں ریموٹ کنٹرول کی موجودگی اور کم گیج پر قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی شاہ نے سردارگڑھی میں ہیسکول فلنگ سٹیشن کا معائنہ کیاجہاں سیلز مین ریموٹ سے فلنگ سٹیشن کے گیج کو کنٹرول کر رہا تھا۔موقع سے سیلز مین سے ریموٹ کنٹرول اور کنٹرول سسٹم برآمد کر کے فلنگ سٹیشن کو سیل کرتے ہوئے سیلز مین کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں