حج پالیسی 2024 منظور، قیمت میں ایک لاکھ روپے کی کمی

حج پالیسی 2024 منظور، قیمت میں ایک لاکھ روپے کی کمی

اسلام آباد(وقائع نگار)حکومت نے 2024 کے حج کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور 50 فیصد نجی حج سکیم کے لیے مختص ہو گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2024ءکی منظوری دیدی ہے۔مختص کوٹے کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فرائض حج سرانجام دے سکیں گے۔حج پالیسی 2024ءکے تحت کوٹہ کو سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم میں برابر تقسیم کیا گیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج ا سکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج اسپانسر شپ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔عازمین کی سہولت کیلئے 20 سے 25 دنوں کے قیام کا بھی حج پیکیج متعارف کرایا جائے گا۔نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیکج کی مالیت بعد میں متعین کی جائے گی، 38 سے 42 دنوں کے حج کے لئے حج پیکیج جنوبی ریجن کیلئے 10 لاکھ 65 ہزار روپے مقررکیے گئےجبکہ شمالی ریجن کے لئے 10 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ پیکیج گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے، حج 2024کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت اسلام آباد ایئر پورٹ پر دستیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں