کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والےچار ڈاکوئوں کی شناخت ہو گئی ہے جن میں سے دو کا تعلق افغانستان سے نکلا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو میں اختر گل، قمرالدین، حیدرخان اور خان محمد شامل ہیں، اختر گل اور خان محمد کا تعلق افغانستان سے تھا۔اختر گل اور خان محمد کراچی میں افغان کیمپ اور ملیر اللہ والا ٹان کے رہائشی تھے، ملزم قمر الدین کا تعلق کراچی اور حیدر خان کا تعلق پشین سے ہے۔ اس سے قبل سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کورنگی حسن سردار نے بتایا تھا کہ چاررکنی گینگ شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا، پولیس پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اوردو شہری زخمی ہوئے ہیں۔