لاہور میں تین بھائیوں سمیت پانچ افراد کا قتل، مرکزی ملزم جنوبی پنجاب سے پکڑاگیا

لاہور میں تین بھائیوں سمیت پانچ افراد کا قتل، مرکزی ملزم جنوبی پنجاب سے پکڑاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر ) چوہنگ کے علاقہ میں تین بھائیوں سمیت پانچ افراد کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مقدمہ کے نامزد ملزم صابر کو ڈی جی خان سے گرفتار کر لیاگیا۔یادہے کہ چوہنگ میں فائرنگ سے حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفی، ملک شہزاد، ملک خادم حسین، اور فہد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق گرفتار ملزم صابر مقتولین کا رشتہ دار ہے جس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس نے مقتول شہزاد کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کیں۔ایف آئی آر میں غلام صابر اور مبشر طفیل کو نامزد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں