لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ لیاقت آبادپولیس نے حاملہ خاتون کو نوکر کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے لیاقت آباد ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو اپنے گھر بلا کر نشہ آور دوا پلائی اور پھر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنادیا، ملزم متاثرہ کو خاموش کرانے کیلئے ویڈیو وائرل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ پولیس ذرائع کاپاکستان ٹائم کو بتانا تھاکہ ملزم دراصل متاثرہ خاتون کا چچا زاد بھائی ہے اور اس پر خاتون نے اعتماد کیاتھا۔