ساہیوال (کرائم رپورٹر) سفر کرتے ہوئے ٹکٹ نہ ہونے پر تین بچوں نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے ہیں۔ بھلوانہ کے رہائشی تین بچے لاہور آنے والی ٹرین پر بیٹھے تھے اور پھر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جسکے باعث 15 سالہ سلطان موقع پر جا بحق ہو گیا جبکہ سہیل اور عبدالرحمان زخمی ہوگئے جنہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا۔