پاوڈر سے تیار 10 ہزار لٹر زہریلے دودھ کی سپلائی ناکام بنادی گئی

پاوڈر سے تیار 10 ہزار لٹر زہریلے دودھ کی سپلائی ناکام بنادی گئی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ تھارٹی نے ڈیٹرجنٹ پاڈر سے تیارکردہ 10 ہزار لٹر زہریلے دودھ کی جڑواں شہروں میں سپلائی ناکام بنادی،ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ کوٹ مومن سے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے چکری روڈ پر ناقص دودھ لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا، ناکہ بندی کے دوران 28 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے 2 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل ناقص پائے گئے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر ڈیری سیفٹی ٹیم نے 10 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں