کھلے عام قابل اعتراض اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے تین افراد پکڑے گئے

کھلے عام قابل اعتراض اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے تین افراد پکڑے گئے

پشاور(کرائم رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ نے کارخانو مارکیٹ میں جعلی و ممنوعہ ادویات بیچنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ادویات قبضہ میں لے لی گئیں۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تانیہ شاہین نے پی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد خان اور ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان کے ہمراہ کارخانو میں مارکیٹوں سے باہر قابل اعتراض، ممنوعہ اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ، اس دوران ممنوعہ ادویات کے 23 کانٹرز کو سرکاری تحویل لیتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورآفاق وزیر کے مطابق شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کارخانو مارکیٹ میں کھلے عام قابل اعتراض، جعلی و ممنوعہ ادویات فروخت ہو رہی ہیں جس پر کارروائی کر تے ہوئے جعلی ادویات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیااوردوبارہ یہ قابل اعتراض، جعلی و ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف افسران کو سخت قانونی کاروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں