اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر )صفدر نے کہا ہے کہ اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے ، نوازشریف کے ساتھی بجھے ہوئے دیے پر وفا کرتے ہیں، دیا جلتا ہے تو پھر تو پتنگے بھی آ جاتے ہیں اور لفنگے بھی آ جاتے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ جس نے اس ریاست کے ساتھ زیادتی کی خدا نے اسے پکڑ لیا، اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا میثاقِ جمہوریت ہے، جب ہم ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں تو فائدہ نہیں ہوتا۔