دبئی سےآنیوالی خاتون کا 96لاکھ روپے مالیت کا سامان ایئرپورٹ پر ہی ضبط کرلیاگیا

دبئی سےآنیوالی خاتون کا 96لاکھ روپے مالیت کا سامان ایئرپورٹ پر ہی ضبط کرلیاگیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)دبئی سے کراچی آنیوالی ایک خاتون کا 96لاکھ روپے مالیت کا سامان کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا، ضبط کیے گئے سامان میں4عدد قیمتی آئی فون، 2میک بک ایپل، 8قیمتی اسمارٹ واچز، 25قیمتی ہینڈ بیگ، کاسمیٹکس شامل ہیں۔ ،کسٹم حکام کے مطابق جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانکس کے سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،خاتون مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی تھیں،کسٹم کلیکٹریٹ کے انٹر نیشنل آرائیول پر تعینات عملے نے خاتون مسافر کو گرین چینل پر روکا،خاتون مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ا قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا،سامان کی مالیت 96لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں