بحریہ ٹائون کراچی کو پراپرٹی کی تشہیر یا فروخت سے روکدیاگیا

بحریہ ٹائون کراچی کو پراپرٹی کی تشہیر یا فروخت سے روکدیاگیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ میں حکام نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو پراپرٹی کی تشہیر یا فروخت سے روک کر واجبات کی ادائیگی میں ناکامی پر اس کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی ریگولیٹر کو سکروٹنی فیس ادا کرنے میں ناکام رہا ہے،رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کو چیک کے ذریعے فیس کی ادائیگی نہ ہونے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، لیکن فرم اس کا جواب دینے میں ناکام رہی ہےلہٰذا بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو جاری کئے گئے این او سی کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے باعث کمپنی پر بحریہ ٹائون کراچی کے حوالے سے اشتہارات اور فروخت کے عمل پر فوری طور ہر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، بحریہ ٹاؤن کراچی کے مالکان، ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے خلاف ان کے تین چیکوں کو بنکوں کی جانب سے ٹھکرائے جانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان چیکوں میں سے ہر ایک کی رقم 64،168،762 روپے بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں