الیکشن کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہو جائے گا، نوازشریف اور ان کے حریف سیاسی میدان میں مقابلہ کریں: وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

الیکشن کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہو جائے گا، نوازشریف اور ان کے حریف سیاسی میدان میں مقابلہ کریں: وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارا کام صرف الیکشن کے عمل میں معاونت کرنا ہے، الیکشن کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہو جائے گا،نواز شریف پاکستان آچکے، اس سیاسی حقیقت کا ان کے سیاسی حریفوں نے سامنا کرنا ہے، سیاسی میدان میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں، نہیں چاہتے کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہو البتہ عدالتی فیصلوں کے تحت کسی پر پابندی لگ جائے چاہے درست ہو یا غلط ، ہمیں اسے تسلیم کرنا ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ایک مخصوص جماعت کو ، جو بہت سارے لوگوں کی ترجیح بھی ہے، جتوانے کیلیے ماحول بنانے کا نام ہے تو میں کچھ نہیں کرسکتا، 2018کی لیول پلیئنگ فلیڈ یاد ہے جب جنوبی پنجاب محاذ بنا تھا، پھر اس محاذ کا نتیجہ کیا نکلا، کوشش کرنی ہے کہ تمام جماعتوں کو ہمارے معیار کے مطابق ایک نام نہاد لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، اس پر اعتراضات بھی ہوں گے، لوگ اسے اپنے مطابق قابل قبول نہیں سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اگلی پارلیمنٹ اصلاحات کردے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف حتمی اپیل پارلیمنٹ میں سنی جائے گی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، آپ نادرا جائیں تو کیا ایسا ہوتا ہے کہ بائیو میٹرک کیلئے وزیراعظم آفس کی ہدایت درکار ہوگی، نواز شریف پیدائشی پاکستانی شہری ہیں تو بائیو میٹرک ان کا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں