پاکستان نے فارن ایکٹ کے تحت غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور بے دخلی کا حتمی فیصلہ کرلیا

پاکستان نے فارن ایکٹ کے تحت غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور بے دخلی کا حتمی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کیلئے حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں یکم نومبرسے فارن ایکٹ کے تحت بے دخلی آرڈر جاری کرنیکی منظوری بھی دیدی گئی ۔ حکومتی ذرائع نے پاکستان ٹائم کوبتایاکہ وفاقی حکومت نے فارن ایکٹ 1946کا سیکشن 3نافذ کرنے کی منظوری دی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے سمری سرکولیشن کے ذریعے یہ منظوری حاصل کی۔ سنگین جرائم میں انڈرٹرائل اور سزایافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم معمولی جرائم میں انڈرٹرائل اور سزایافتہ افغان شہریوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔ ذرائع کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن اورجیل انتظامیہ کو خصوصی اختیار دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یکم نومبر سے متعلقہ اتھارٹیز غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار اور بے دخل کرنے کی مجاز ہوں گی، پنجاب سے گرفتار افغانیوں کی بے دخلی کیلئے راولپنڈی میں قائم مرکز میں منتقل کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا سے گرفتارغیرقانونی مقیم افغانیوں کو نوشہرہ اورچمکنی مرکز میں منتقل کیا جائے گا، سندھ سے گرفتارغیرقانونی افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کراچی ون اورٹومرکز میں منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں