کراچی میں دماغ خور جرثومہ سے ایک اور ہلاکت رپورٹ

کراچی (ہیلتھ رپورٹر ) شہر قائد کراچی میں دماغ خور جرثومہ نگلیریا کا شکار 45 سالہ شخص انتقال کر گیا،مرحوم عدنان طارق نارتھ کراچی کا رہائشی تھا۔
یاد رہے کہ رواں برس ملک بھر میں نیگلیریا سے 8 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں،جان سے ہاتھ دھونے والے بدقسمت افراد میں سے 5 کا تعلق کراچی،ایک کا حیدرآباد،ایک میر پور خاص اور ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا فالیری کی علامات میں سر درد،بخار،متلی،الٹی،گردن میں اکڑن،تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔نگلیریا فولیری دماغ کھانے والا امیبا ہے۔ اسے کلورین سے آسانی سے مارا جا سکتا ہے،اس سے بچنے کے لیے شہری پانی کے ٹینک میں کلورین ضرور ملائیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی ایسی پیش گوئی کہ شہریوں کے پسینے چھوٹ جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں