لاہورسمیت پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 176 مریض سامنے آگئے۔ لاہور میں ایک 104 مریض رپورٹ ہوئے۔ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 176ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کےمطابق لاہور میں گزشتہ روز 104ڈینگی کے مریض سامنے آئے،راولپنڈی میں 20، ملتان میں22، فیصل آباد میں 9مریض سامنے آئے،سرگودھا اور سیالکوٹ میں ڈینگی کے 2، 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں برس ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 8003 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں جعلی ادویات کے نام پر موت کی فروخت، محکمہ صحت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں