کراچی میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کی جان لے لی

کراچی میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کی جان لے لی

کراچی(کرائم رپورٹر)اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کی جان لے لی۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کیا، مقتولین شناخت ابراہیم اور شکیلہ کے نام سے کی گئی ہے، ملزم اپنی بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا، مقتول بھائی نے بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور فائرنگ کی زد میں آگیا۔ م مقتول کا ا?بائی تعلق سوات سے ہے جبکہ ملزم بھائی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد گھر میں ہی بیٹھا رہا ،اہلکار پہنچے تو ملزم نے خود ہی گرفتاری دے دی جبکہ لاشیں قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں