لاہور( کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقہ اٹاری دربار کے قریب 45 سالہ شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد پنکھے سے لٹک کرخودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے،پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔قانونی کارروائی کے بعد لاش کوایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔