بہاولنگر(وقائع نگار خصوصی ) منچن آباد میں اکبرچوک کے قریب ہائی وے پر باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون جاں بحق جبکہ درجن بھرباراتی زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں تین افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔