بیرسٹر امجد ملک کی اپنے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن خان سے ملاقات

بیرسٹر امجد ملک کی اپنے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن خان سے ملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر)سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرزمسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک کی اتوار کو اپنے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات۔

ملاقات میں مسلم لیگ کے صدور کی شرکت۔
مسلم لیگ ن کینیڈا سے صدر سہیل وڑائچ ، ہالینڈ سے صدر پرویز سندھیلا ، برطانیہ سے آزاد کشمیر چیپٹر کے صدر چوہدری عبدالرحمن ، پرتگال سے سیکرٹری جنرل سرفراز فرانسس ، سویڈن سے آئے سرپرست اعلی اسد ایاز، سعودی عرب کے قائم مقام صدر و سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، سوئیٹزرلینڈ کے صدر عالم زیب خان ، ترکی کے مسلم لیگ ن کے صدر میر ابرار اور برطانیہ وآئر لینڈ کے سوشل میڈیا کےنمائیندے سلیمان بٹ ، کینیڈاسے طاہر نواز، برطانیہ آزاد کشمیر یوتھ کے نمائیندے راجہ شکیل طاہر سمیت دیگر مہمانان گرامی نے خصوصی شرکت کی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مہمانوں کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہا کہ اور فرمایا کہ تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں۔میاں نواز شریف کی آمد تازہ ہوا کاایک جھونکا ہے۔ مسلم لیگ نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے۔ تارکین وطن کو نواز لیگ کی لیڈرشپ کے نزدیک خصؤصی اہمیت حاصل ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا گیا جنہوں نے قیمتی وقت سے اپنا وقت نکال کر اوورسیز وفد کو گورنر پنجاب کے دفتر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں اور تارکین وطن دامے درمے سخنے اپنے ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ تارکین وطن اپنی سرمایہ کاری سے ملک کی مذید خدمت کرسکتے ہیں ۔ میاں نواز شریف کی پاکستان آمد سے جس طرح پاکستان میں مثبت تاثر ابھرا ہے اس جذبے کو سمجھنا اور سنبھالنا چاہیے تارکین وطن کی جائز شکایات کا ازالہ ، پارلیمان میں نمائیندگی اور سرمایہ کاری کا تحفظ ہوگا چاہیے۔مسلم لیگ ن کینیڈا سے صدر سہیل وڑائچ نے تارکین وطن کیلئے قبضے کی شکایات کا اژالہ کرنے کی درخواست کی۔ہالینڈ سے صدر پرویز سندھیلا نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیااور نواز شریف کی واپسی پر سفر کے دوران احساسات سے آگاہ کیا۔برطانیہ سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چیپٹر کے صدر چوہدری عبدالرحمن نے کہاکہ کشمیری کمیونیٹی نواز شریف کے ویژن کیساتھ ہے اور اوورسیز کے بچوں کو پاکستان سے راغب کرنے کیلئے کشمیرمیں ٹورازم کا فروغ اور سہولیات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل پاکستان سے محبت کرتی رہے،سویڈن سے سرپرست اعلی اسد ایاز نے اسکینڈینیویا سے پی آئی اے کی فلائٹس کے اجراء کی بات کی۔سعودی عرب کے قائم مقام صدر و سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت نے جو سہولیات تارکین وطن کو دیں عمران خان حکومت نے انکو ریورس کیا۔ اورسیز پاکستانیز اوپی ایف کے زریعے اپنے مسائل کے حل کی خواہاں ہے۔ تیس لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں اور انکے بے شمار مسائل میں سے ایک ملازمت کے حفاظت اور سہولیات اور ایمبولینس کے زریعے ڈیڈ باڈی کی ترسیل اور ائیرلائن کی فراہمی ہے۔سوئزرلینڈ کے صدر عالم زیب خان نے گورنر پنجاب کو کہا کہ سرمایہ کاری کاون ونڈو آپریشن وقت کی ائم ضرورت ہے اور انہوں نے حکومت کے سہولت کاری کے نئے نظام کی تعریف کی۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو سوئٹزرلینڈ آنے کی دعوت دی۔ترکی کے صدر میر ابرار نے کہاکہ اورسیزپاکستانیز کو مقامی الیکشن میں سیٹوں کا اجراء اور جبتکہ قانون سازی نہیں ہوتی کوٹہ سسٹم پر نمائیندگی یقینی بنانی چاہیے۔برطانیہ کے سوشل میڈیا کے نمائندے سلیمان بٹ نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں مسلم لیگ ن نے عمران خان کے پیڈ پراپیگینڈے کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے گورنر پنجاب کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اور اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی اور وفد کی جانب سے پھول پیش کئے ۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن خان نے مہان گرامی بیرسٹر امجد ملک اور وفد کو گورنر پنجاب کا اعزازی نشان پیش کیااور مہمانوں کی چائے اور لوازمات سے بھرپور خاطر تواضع کی۔ گورنر پنجاب آخر میں مہمانوں کیساتھ گھل مل گئے اور نواز شریف کیساتھ آنے والے مہمانوں کو سراہا اور کافی دیر تک مہمانوں سے تصاویر کھنچواتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں