قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاملہ سنگین ہو گیا، فلائٹ آپریشن بند

قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاملہ سنگین ہو گیا، فلائٹ آپریشن بند

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاملہ سنگین ہوگیا جس کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی ایئر لائن کی مزید پروازوں کی روانگی یقینی نہیں ہے، بیرون ملک موجود پی آئی اے کے جہاز ہی واپس آسکیں گے۔ذرائع کے مطابق 29 مقامی پروازوں میں سے ایک بھی اڑان نہیں بھر سکی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے فیول کی ادائیگی دن 11 بجے سے پہلے کرنا ہوتی ہے، گزشتہ واجبات کی ادائیگی کے باوجود کمپنی نے فیول کی سپلائی بند کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق آج بینک بند ہونے کی وجہ سے فیول کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’تسبیح میرے پاس بھی ہے ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں