مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 6افرادجاں بحق اور 6زخمی ہوگئے

مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 6افرادجاں بحق اور 6زخمی ہوگئے

بلوچستان(وقائع نگار)بلوچستان میں موسی خیل کے قریب ٹریفک حادثہ میں 6افرادجاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے، ریسکیو عملے کے ساتھ مقامی افراد نے بھی امدادکی۔حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونیوالے افرادکوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں