ن لیگ کے جلسے کی لائیو کوریج ، نگران وزیر اطلاعات نے وضاحت کر دی

ن لیگ کے جلسے کی لائیو کوریج ، نگران وزیر اطلاعات نے وضاحت کر دی

لاہور(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان پہنچے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نواز شریف کے جلسے سے خطاب کو تقریباً تمام ہی ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا جن میں پی ٹی وی بھی شامل تھا۔سرکاری ٹی وی کی جانب سے نواز شریف کے جلسے کی لائیو نشریات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تنقید کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے وضاحت پیش کی ہے۔مرتضیٰ سولنگی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس “ پرلکھا کہ ”پی ٹی وی نے ابھی تین دن پہلے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی پر اسی طرح کی نشریات کی تھیں اور بلاول بھٹو سمیت تمام رہنماو¿ں کی تقاریر براہ راست نشر کی تھیں۔“

یہ بھی پڑھیں:’تسبیح میرے پاس بھی ہے ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں