ملک مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

ملک مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

اسلام آباد(محکمہ موسمیات )ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موجود ہے جس کاپیرکی صبح تک موجودرہنے کاامکان ہے۔رپورٹ کے مطابق کل اتوار کو گلگت بلتستان، کشمیر،بالائی اور وسطی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر علاقوں مری ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، منڈی بہاوالدین ، میانوالی ،لاہور، قصور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اورگجرات کے چند مقا مات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق سوموارکوملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔تاہم دیر،سوات اورکوہستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکےعلاوہ بارش کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’تسبیح میرے پاس بھی ہے ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں