کراچی(کرائم رپورٹر)بن قاسم روڈ سے ملنے والی 7 سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے اور بچے کو کہیں اور قتل کرکے چادر میں لپیٹ کر لاش بن قاسم روڈ پرپھینکی گئی تھی۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ بچے کی شناخت اور ورثا کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔
