نجی ٹارچر سیل چلانے والے پنجاب پولیس کے افسران کی نوکری خطرے میں پڑگئی

نجی ٹارچر سیل چلانے والے پنجاب پولیس کے افسران کی نوکری خطرے میں پڑگئی

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)نجی ٹارچر سیل بنا کر شہری کو تشددکا نشانہ بنانے پر ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ انسپکٹر مظہرالحق اور دو گن مین کانسٹیبلان افضل اور شاہد لاشاری کو معطل کر دیا اور ایس پی مدینہ ٹائون کو معاملہ کی فوری انکوائری کر کے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ انسپکٹر مظہر الحق نے نجی ٹارچر سیل بنا رکھا ہے جہاں پر شہری وقاص کو محبوس بنا کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں