کراچی میں رینجرز نے اغوا کی واردات ناکام بنا دی

کراچی میں رینجرز نے اغوا کی واردات ناکام بنا دی

کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے میں اغوا کی واردات ناکام بنا دی، ملزمان گرفتاری کے ڈر سے مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق منگھو پیر میں 19 اکتوبر کو نامعلوم اغواء کاروں نے چھوٹے بچے عمران کو اغوا کرلیا تھا اور بچے کے والد سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیاگیا، شہری شاکراللہ نے رینجرز ہیلپ لائن پر بیٹے کے اغوا کی شکایت کی جس پر رینجرزنے تکنیکی ذرائع سے اغوا کاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور پھر گرفتاری سے بچنے کے لیے بچے کو رکشے میں بٹھایا اور گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں