کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی(وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کردیاہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوارکو درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ شہر میں دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں اور شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی امید ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں