سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سکول کے سامنے کھلے گٹر میں گائے گر گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکھر میں سرکاری سکول کے سامنے کھلے مین ہول میں گائے جا گری ،علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گائے کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے ،سکھر میں زیادہ تر مین ہولز کے دھکن چوری ہو چکے ہیں اور کھلے مین ہول بچوں اور جانوروں کیلئے خطرے اور آئے روز حادثات کا باعث بنتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج