بیوی کو چھیڑنے کا شبہ، بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بیوی کو چھیڑنے کا شبہ، بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ملتان (کرائم رپورٹر) دنیاپور میں بیوی کو چھیڑنے کے شبہ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس کے مطابق چک 386 میںبھائی نے چھری کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، ملزم خالد کو شک تھا کہ اس کا چھوٹا بھائی منیر اس کی بیوی کو چھیڑتا ہے، مقتول منیر نے ایک ماہ قبل بھی اپنی بھابھی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تھی، آج ملزم خالد نے منیر کے گھر میں گھس کر چھری کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مخدوم عالی ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے،ملزم کو فوری ریڈ کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں