چوتھی شادی کرنیوالے شخص کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی،دولہا فرار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی،ڈر اور خوف کے مارے دولہا شادی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن بھی جہانگیر ترین کو’پیاری‘ ہو گئیں
پولیس کے مطابق رمضان کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور دوسری بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کے چار بچے ہیں۔اب رمضان چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ بیوی کے پہنچنے پر اپنی شادی کی تقریب ادھوری چھوڑ کر فرار ہو گیا۔تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں