شارع فیصل سے پکڑا جانے والا شیر چڑیا گھر میں اپنے مالک سے لپٹ گیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(سٹاف رپورٹر ) شارع فیصل سے پکڑا جانے والا شیر چڑیا گھر میں اپنے مالک کو دیکھ کر گلے سے لپٹ گیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کیخلاف کراچی میں احتجاج ,نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ

چند روز قبل کراچی میں شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب ایک شیر مٹر گشت کرتا دکھائی دیا جس نے مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام اور لوگوں میں خوف پیدا کر دیا تھا۔یہ شیر گارڈن کے رہائشی شمس نامی شہری کا پالتو ہے جسے وہ گاڑی میں بٹھا کر ہسپتال لے جانا چاہتا تھا لیکن شیر گاڑی سے باہر نکل گیا تھا۔شیر کو پکڑنے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کو طلب کیا جس نے شیر کو قابو کرکے چڑیا گھر منتقل کیا۔بعد ازاں دو دن بعد شیر کا مالک جب چڑیا گھر میں اپنے پالتو شیر سے ملنے گیا تو اس دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر اپنے مالک سے مل کر گلے سے لپٹ جاتا ہے اور اسے پیار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ویڈیو میں شیر کو اپنے مالک کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مالک شیر کیلئے مرغی کا گوشت بھی لایا۔واضح رہے شارع فیصل پر مٹرگشت کرنے والے شیر کے مالک کو کراچی کی مقامی عدالت نے 10لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سی ویو پر شہری کو پانی میں گاڑی لے جانا مہنگا پڑ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں