سندھ میں ممکنہ ہیٹ ویوز،محکمہ صحت کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

کراچی(ہیلتھ رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے ممکنہ ہیٹ ویوز کے پیش نظر عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور زلزلے جیسی متعدد آفات کا سامنا کرتا ہے۔سیلاب اور خشک سالی متعدد مرتبہ سندھ اور بلوچستان کے صوبے متاثر ہوئے ہیں۔رواں ماہ صوبہ سندھ میں ہیٹ ویوز کا الرٹ جاری کیا گیا ہے،درجہ حرارت 44 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کچے کے ڈاکووں کے پاس امریکی اسلحہ کا انکشاف،پنجاب پولیس میں کھلبلی مچ گئی

صوبائی محکمہ صحت نے بچوں، بزرگوں اورحاملہ خواتین کو ہیٹ ویوز سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،دوسری طرف محکمہ صحت نے ممکنہ ہیٹ ویوزکے پیش نظر اپنے عملہ کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق میڈیکل، سٹڈی سمیت حج عمرے اور بیرون ملک جانے کی چھٹیاں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبے کے با قی ماندہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔مزید بتایا کہ آج جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، مٹیاری، حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں