کچے کے ڈاکووں کے پاس امریکی اسلحہ کا انکشاف،پنجاب پولیس میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(کرائم سیل)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کے اجلاس میں کچے کے ڈاکووں کے پاس امریکی اسلحہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پنجاب کے کچے کے علاقے میں آپریشن سے متعلق پولیس کی بریفنگ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ یہاں موجود ڈاکو بھارت سے ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔پولیس حکام نے اپنی بریفنگ میں قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ کچے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن کا آغاز 9 اپریل کو کیا گیا تھا،ڈاکووں کے قبضے سے ہزار ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرائی گئی۔چیئرمین کمیٹی کی جانب سے اسفتسار کیا گیا کہ کیا ڈاکووں کے پاس امریکہ کاچھوڑا ہوا اسلحہ ہے؟جواب میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے پاس وہ اسلحہ نہیں،جوڈاکووں کے پاس ہے،ان کے پاس پولیس سے زیادہ اورجدید اسلحہ ہے،ڈاکو 2 کلو میٹرتک ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتے ہیں اوریہ بھی نہیں پتہ چلتا کہ وہ کہاں بیٹھ کر ہمیں نشانہ بنارہے ہیں؟پولیس نے انکشاف کیا کہ ڈاکووں کے پاس وہی اسلحہ ہے جو امریکہ افغانستان میں چھوڑ کر گیا تھا،اس اسلحے کو چلانے کی تربیت ڈاکووں کو بھارت سے دی گئی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں