مردم شماری ٹیبلیٹ ایپ ناکارہ،پریشان کن دعویٰ سامنے آ گیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر نثار کھوڑو نے پریشان کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری ٹیبلیٹ ایپ ناکارہ ہیں لہٰذا کم وقت کی وجہ سے سندھ کی آبادی کم گننے کا خدشہ ہے،شناختی کارڈ کے بغیر معلوم نہیں ہو رہا کون پاکستانی ہے کون نہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شہر قائد میں نثار کھوڑو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی ڈیجیٹل مردم شماری پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ ن لیگ کے کھیل داس کوہستانی،جے یو آئی کے راشد محمود سومرو،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر اسامہ رضی اور سندھ ترقی پسند کے قادر مگسی نے بھی شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو ڈیجیٹل مردم شماری پر اعتراض ہے،شناختی کارڈ کے بغیر معلوم نہیں ہو رہا کون پاکستانی ہے اور کون نہیں؟ 2010 میں سندھ میں 25 لاکھ سے زائد غیر ملکی تھے،صوبے میں اب غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد بڑھ چکی ہے۔نثار کھوڑو نے مردم شماری کی ایپلی کیشن پر کہا کہ مردم شماری کے ٹیبلیٹ ایپ کام نہیں کر رہے لہٰذا کم وقت کی وجہ سے سندھ کی آبادی کم گننے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں