پنجاب حکومت نے 11مارچ کو عام چھٹی کا اعلان کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر گیارہ مارچ کو لاہور میں چھٹی کا اعلان کر دیا
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 11 مارچ کو لاہور ضلع کی حدود میں عام تعطیل ہوگی۔عام تعطیل حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ 11 مارچ کو لاہور کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں