پاکستان میں کورونا نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ،ایک دن میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ؟تفصیلات آگئیں


اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں ایک بار پھر دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے موذی مرض’کورونا “ نے سر اٹھا نا شروع کردیا ،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے18نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار675کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے18ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.39 فیصد رہی۔اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں199ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.50فیصد ، ایبٹ آباد میں 285ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.35فیصد جبکہ لاہور میں587 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.70فیصد رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں