تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے کریک ڈاون کا فیصلہ


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے کریک ڈاون کرنے کی ہدایت کردی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے تمام نجی و سرکاری سکولز کیلئے گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے کریک ڈاون کرنے کی بھی ہدایت کردی۔گائیڈ لائنز کے مطابق طلباءپر سکول میں اور اساتذہ پر کلاس میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔تعلیمی اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں تمام سربراہان کو منشیات سے محفوظ سکول کا سرٹیفیکٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرگ کنٹرولر سکولز کے دورے کریں گے، منشیات کی چیکنگ کی جائے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈرگ کنٹرولر کے نام اور رابطہ نمبر تمام نجی و سرکاری اسکولز میں آویزاں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں