سموگ کی روک تھام،لاہور ہائی کورٹ نے سٹیل ملوں کے خلاف بڑا حکم جاری کردیا


لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس کے باوجود کاربن جلانے والی سٹیل ملوں کوفوری طور پر گرانے کا حکم دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کی روک تھام کے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ ملوں میں کاربن اور ٹائر جلانے سے آلودگی ختم نہیں ہورہی۔عدالت نے شوکاز نوٹس کے باوجود کاربن جلانے والی سٹیل ملوں کوفوری طور پر گرانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کی ڈرین واسا کے ذمے لگانے کی ہدائت کردی۔
عدالت نے کہا کہ اپنے طور پر کنٹونمنٹ والوں کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی تب انہیں اس معاملے میں بلا لیتے ہیں۔وکیل واسا میاں عرفان اکرم نے کہا کہ ڈرین کے لئے آ نے والے بھاری اخراجات کی ادائیگی کے لئے کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کو معاہدے کاپابند کیا جائے۔عدالت نے سی ٹی او کو لاہور کی ٹریفک کا سروے کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔عدالت نے ٹریفک جام کی اطلاع کے لئے واٹس ایپ نمبر عوام الناس کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی رولز سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں