ملک میں کتنے دنوں کا پٹرول موجود ہے؟تشویشناک خبر آ گئی


اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ایسے وقت میں جب وزارت توانائی اور بحری امور آپریشنل مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ الجھ رہی ہیں، پاکستان کا پیٹرول کا ذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہوگیا ہے جس سے اس کی بلا رکاوٹ فراہمی میں مشکلات پیدا ہوں گی،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس تقریباً 4 بلین ڈالر کے ذخائر باقی ہیں اور اب وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈالر نہ ملنے کی صورت میں اشیائے ضروریہ کی بڑے پیمانے پر قلت پیدا ہوگی۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق قلت کی اس فہرست میں سب سے اوپر ہے توانائی کی مصنوعات، خاص طور پر پٹرولیم۔ ملک میں تقریباً 30 دن کا ڈیزل (ہائی اسپیڈ ڈیزل) اور 18 دن کا پٹرول موجود ہے۔اس کے بعد منصوبہ ہے کہ ریفائنریوں اور آئی مارکیٹنگ کمپیوں سے پٹرولیم مصنوعات درآم کی جائیں۔لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) فی الحال مزید 15 سے 20 دنوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ملک میں 4 سے 5 ہفتوں کا پیٹرول اور 6 سے 7 ہفتوں کا ہائی اسپیڈ ڈیزل موجود ہوگا۔عام حالات میں یہ کوئی خطرناک صورت حال نہیں ہوتی۔ لیکن آج کے حالات میں ہمارے پاس وہ تمام وجوہات موجود ہیں جو پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ایل سیز کھولنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
دوسری طرف اس سے دو روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے، اوگرا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ مزید 80 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول والے جہاز لنگر انداز ہو رہے ہیں، مزید 90 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل والے جہاز بھی لنگر انداز ہو رہے ہیں جبکہ مقامی ریفائنریز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں