ایمبولینس میں بچے کی پیدائش


پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور میں خاتون کی سپتال منتقلی کے دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق ترجمان ریسکیو ادارے 1122 کا کہنا ہے کہ جہانگیر آباد کی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا ۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع لکی مروت ،بنوں ،پشاور ،اکوڑہ خٹک ،نوشہرہ ،کوہاٹ میں اس سے قبل بھی ایمبولینس میں بچوں کی پیدائش کے واقعات سامنے آ چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں